سکھر،28اکتوبر(اے پی پی ): سندھ ہائی کورٹ سکھر بنچ کے جسٹس جنید غفار اور جسٹس ذوالفقار علی سانگی پرمشتمل ڈبل بنچ نے ریلوے میں بھرتیوں کے معاملے کے حوالے سے دائر پٹیشن کی سماعت کی تھی۔ سماعت کے دوران ڈی ایس ریلوے سکھر شعیب عادل عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت میں بھرتیوں کے حوالے سے رپورٹ جمع کرادی۔
رپورٹ میں عدالت کو بتایاگیاکہ سکھر ڈویڑن میں بھرتیوں کے تمام مراحل شفاف طریقے سے قانون کے مطابق مکمل کیے گئے ہیں تاہم اب تک کسی امیدوار کو جوائننگ لیٹر جاری نہیں کیا گیا جبکہ راولپنڈی،لاہور اور ملتان میں ہونے والی بھرتیوں میں بے ضابطگی ہوئی یے جس کی وجہ سے اس پر محکمہ جاتی انکوائری چل رہی ہے جیسے ہی انکوائری مکمل ہوگی ریلوے اس پروسیس کو مزید آگے بڑھائے گا۔











