ایبٹ آباد؛گورنمنٹ ہائی سکول نمبر- 3 میں کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد

27

ایبٹ آباد، 28 اکتوبر(اے پی پی): کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کے خلاف 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر مختلف پروگرامز اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر-03 میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد محمد حسان احسن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ طلبہ نے کشمیری نغمے اورتقاریر پیش کیں۔

اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد نے طلبہ سے بات چیت کی اور  کشمیر کی تاریخ اور موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ پروگرام کے اختتام پر گورنمنٹ ہائی سکول نمبر-03 سے پریس کلب تک واک کا انعقاد  بھی کیا گیا جس میں طلبہ اور شہریوں نے بھر پور شرکت کی۔