الحمراء میں علامہ اقبال ؒ کے 144یوم ولادت کے موقع پر لائیو پینٹنگ شو کا انعقاد

96

لاہور 9نومبر(اے پی پی)؛الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں یوم اقبال کی مناسبت سے نوجوان آرٹسٹوں نے الحمراء لان میں نصب اقبال کے مجسمہ کی پینٹنگ بناکر شاعر مشرق علامہ محمد اقبال ؒ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اعجاز احمد منہاس نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شو کا مقصد نوجوانوں میں اقبال کے پیغام کو عام کرنا ہے شاعر مشرق آج بھی اپنے آفاقی کلام ک ذریعے ہماری راہنمائی کر رہے ہیں الحمراء حکیم الامت کی تعلیمات کو عام کر رہاہے ہم انکی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں اور قومی جذبے سے سرشار جن نوجوان آرٹسٹوں نے پینٹنگ کے لائیو شو میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا انھیں بھی داد دیتے ہیں اس موقع پر بنایا گیا کام ہمیں عمر بھر اقبال کے پیغام کی یاد دلاتا رہے گا۔