ملتان، 09 نومبر (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی آٹے و چینی کی بلاتعطل فراہمی کے احکامات،محکمہ خوراک کو فلور ملز سے سپلائی کی سخت مانیٹرنگ کا بھی حکم صادر فرمایا ڈپٹی کمشنر کی صدارت محکمہ خوراک کا اجلاس ہوا ۔
اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود اور چیئرمین فوڈ شیخ مظہر عباس بھی شریک ہوئے ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا سرکاری آٹے کی فراہمی میں رکاوٹ فلور ملز فوری سیل کی جائیں اور کہا کہ محکمہ فوڈ چینی کی ارزاں نرخوں پر ترسیل کی بھی انسپکشن کرے ۔چیئرمین فوڈ شیخ مظہر عباس نے کہا کہ ضلع کے تمام مختص پوائنٹس پر سرکاری آٹا اور چینی دستیاب ہے اور کہا کہ 20 کلو کے تھیلے کی سرکاری قمیت 11 سو روپے یقینی بنائی گئی ہے اور انہوں نے کہا کہ 25سو سے زائد دکانات پر 90 روپے فی کلو چینی فراہم کی جارہی ہے ۔اجلاس میں چینی اور آٹے کے پرائس میکنزم پر تفصیلی بریفننگ بھی دی گئی۔











