مری ،09 نومبر (اے پی پی ): اسسٹنٹ کمشنر مری محمد عمر نے مری آرٹ کونسل زیر اہتمام منعقدہ یوم اقبال کے حوالے سے ٹیبلو شو کے موقع پر کیا کہ عظیم مفکر،فلسفی اور شاعر علامہ محمد اقبال نے بر صغیر کے مسلمانوں میں ایک نئی روح پھونکی اور ان کے انداز فکر کو تبدیل کیا اور اپنے تشخص کو واپس حاصل کرنے کے لیے مضبوط نظریاتی بنیادیں فراہم کیں علامہ اقبال کی شاعری ہر دور میں مسلمانوں کے لیے مشعل راہ ہے اور خصوصابچوں کی کردار سازی کے لیے اقبال کی شاعری اہمیت کی حامل ہے ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر مری محمد عمر نے پنجاب آرٹس کونسل مری کے زیر اہتمام منعقدہ یوم اقبال کے حوالے سے ٹیبلو شو کے موقع پر کیا اس موقع پر سینئر بیوروکریٹ طارق پوری نے خصوصی شرکت کی تقریب میں مری کے مقامی سکولوں کے بچوں نے اقبال کی نظموں پر مبنی ٹیبلو پیش کیے ٹیبلو شو میں دارارقم سکول،مری گرائمر سیکنڈری سکول،مری گرامر ماڈل سکول،سینٹ ڈینیز سکول، گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول علیوٹ،دی نیو ایگل سکول مری اور گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول موہڑہ بڑاہوتر کے بچوں نے علامہ اقبال کی مختلف نظموں پر مبنی ٹیبلو ز کے ذریعے اقبال کے تصور کو اجاگر کیا تقریب کی نظامت کیے فرائض اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل مری انعم خالد نے انجام دیے اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا ٹیبلو شو میں مقامی لوگوں،فیملیز،میڈیا کے احباب اور سیاحوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور بچوں کی پرفارمنس کو خوب سراہا۔











