صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ سے متحدہ عرب امارات کے معروف بزنس ٹائیکون، امن اور وحدت کے داعی الشیخ ڈاکٹر بو عبداللہ کی ملاقات

36

لاہور، 25دسمبر (اے پی پی):صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ سے متحدہ عرب امارات کے معروف بزنس ٹائیکون اور امن اور وحدت کے داعی الشیخ ڈاکٹر بو عبداللہ نے  ہفتہ کو یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں پاک عرب امارات کے درمیان دینی، ثقافتی اور معاشی تعلقات کو سراہا گیا۔

صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ نے ڈاکٹر بو عبداللہ کی بین الاقوامی سطح پر امن، اخوت، وحدت اور سوشل خدمات کو بے حد سراہا۔

وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے اس موقع پر کہا کہ عرب قوم دنیا کی سب سے بہترین قوم ہے۔پاکستان بھر میں ہمیشہ متحدہ عرب امارات کی حکومت اور وہاں کے عوام کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے الشیخ ڈاکٹر بو عبداللہ نے  کہا کہ آپ کی طرف سے گرم جوش استقبال پر بے حد خوشی ہوئی ہے۔آپ حکومتی وزیر بھی ہیں اور اصلاح معاشرہ میں لاکھوں دلوں کے پیر بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عرب قوم کیلیے محبت اور نیک خواہشات پر وزیر اوقاف کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ڈاکٹر بو عبداللہ نے کہا کہ پاکستان کو ہم اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔امن، وحدت اور انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ سے ملاقات میرے لیے سعادت ہے۔

سورس : وی این ایس ، لاہور