ملتان؛ نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں 3 سو کلو واٹ سولر پاور پراجیکٹ کا آغاز،افتتاح صوبائی وزیر توانائی نے کیا

48

ملتان، 04 دسمبر (اے پی پی ):نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں 3 سو کلو واٹ سولر پاور پراجیکٹ کا آغاز،صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے منصوبے کا افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ پراجیکٹ پر تین کروڑ روپے لاگت آئے گی ، سولر بجلی پر سات روپے فی یونٹ لاگت آئے گی ۔ملک میں توانائی اور مہنگی بجلی سب سے بڑا مسئلہ ہے، پنجاب کو سولر صوبے کے طور پر متعارف کرانے جارہے ہیں جبکہ گیارہ ہزار سکولز کو  سولر پر منتقل کرچکے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ  2400 ہیلتھ یونٹ سولر پر منتقل کئے جارہے ہیں ۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال سولر پر منتقل ہو رہے ہیں ، زکریا یونیورسٹی میں سولر کے حوالے سے کلاسز کا آغاز کیا جائے گا جبکہ 14 یونیورسٹیوں کو سولر پر شفٹ کرنے سے 1ارب کی بچت ہوگی۔

 ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ سولر بجلی کی 7 روپے فی یونٹ لاگت آئے گی ، انرجی ڈیپارٹمنٹ اور وی سی نشتر یونیورسٹی کو مبارکباد دیتا ہوں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ  پنجاب کو بطور سولر صوبہ متعارف کروانے جا رہے ہیں ، 14 ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سولر پاور پہ منتقل کیے جا رہے ۔انہوں نے کہا کہ  11,000 اسکولز کو سولر پاور پر منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ  یونیورسٹیوں کو سولر پر منتقل کر کے 1 ارب سالانہ بجلی کی مد میں بچت ہو گی۔

افتتاحی تقریب میں اراکین اسمبلی جاوید اختر انصاری،وسیم بادوزئی، ظہیر الدین علیزئی اور واصف راں بھی شریک ہوئے اور  وی سی نشتر یونیورسٹی ڈاکٹر رانا الطاف،ایم ایس نشتر ڈاکٹر امجد چانڈیو،پرورفیسر مسعود رؤف ہراج بھی شامل ہوئے۔