گزشتہ 70 برسوں میں پہلی بار یکساں نظام تعلیم ممکن ہوا ،  وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب  کا تقریب سے خطاب

2

اسلام آباد۔15دسمبر  (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ گزشتہ 70 برسوں میں پہلی بار یکساں نظام تعلیم ممکن ہوا۔  وزیراعظم عمران خان ملک اور آنے والی نسلوں کا سوچتے اور ان کے لئے اقدامات اٹھاتے ہیں، عمران خان کی قیادت میں حکومت نے ملک بھر میں طبقاتی نظام تعلیم کو ختم کر کے یکساں نظام تعلیم نافذ کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے  بدھ کو یہاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں حکومت نے ملک بھر میں طبقاتی نظام تعلیم کو ختم کر کے یکساں نظام تعلیم نافذ کیا ہے۔گذشتہ 70سالوں میں یکساں نظام تعلیم کے لئے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ1967کے بعد پاکستان میں کوئی ڈیم نہیں بنا‘وزیراعظم عمران خان نے مہمند ڈیم‘ داسو ڈیم‘ سندھ بیراج سمیت 10بڑے آبی ذخائر پر کام شروع کیا‘ان منصوبوں کی تکمیل سے 10ہزار سستی بجلی پیدا ہو گی اور ایک کروڑ 30لاکھ ملین ایکڑ  فٹ پانی ذخیرہ ہوسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی پوری آبادی کو صحت انصاف کارڈ فراہم کیا جاچکا ہے‘ پنجاب میں صحت کارڈ فراہمی کا آغاز ہوگیا ہے‘ احساس پروگرام کے تحت 2لاکھ سکالرشپ دیئے جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ٹی ٹیز‘ جعلی اکاؤنٹس‘ بیرون ممالک میں اپنے لئے فلیٹس نہیں بنائے بلکہ چھت سے محروم لوگوں کو چھت فراہمی پر توجہ مرکوز کی‘ گھر بنانے کے لئے225ارب روپے مالیت کی درخواستیں موصول ہوئیں‘ 30ارب قرض جاری کر دیئے گئے ہیں۔