اپنے مسا ئل کے حل کیلئے کسی مڈل مین کے ذریعے نہیں،براہ راست کھلی کچہری تشر یف لائیں؛ڈی سی  خوشاب حمزہ سالک

18

 

جوہرآباد،02 جنوری (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک نے ریو نیو عوامی خد مت کچہر ی میں سائلین سے مخا طب ہو تے ہو ئے کہا ہے کہ ہر ما ہ کی یکم تاریخ کو آ پ کے ریو نیو کے متعلق مسا ئل کے حل کیلئے ضلعی اور تحصیل سطح پر کھلی کچہر ی کا انعقاد کیا جا تاہے جس میں ڈپٹی کمشنر سے لے کر پٹواری،عملہ اراضی ریکا رڈ سنٹر ایک ہی چھت کے نیچے مو جو د ہو تا ہے لہذا آ پ اپنے مسا ئل کے حل کیلئے کسی مڈل مین کے ذریعے نہیں،براہ راست تشر یف لائیں آ پ کے مسا ئل، مشکلا ت اور شکا یا ت کا فوری ازالہ کیا جا ئے گا۔

وہ ڈسٹرکٹ اراضی ریکا رڈ سنٹر جو ہر آ باد میں لگائی گئی ریو نیو عوا می خد مت کچہری میں ا ن خیا لات کا اظہا ر کر رہے تھے۔ ریو نیو عوامی خد مت کچہر ی میں سائلین اہلیان چک نمبر 44ایم بی کی جانب سے نہر سے نکلنے والے مو ہگوں کے پا ئیپوں کے سائز میں اضا فہ کر نا،کنیز فاطمہ سکنہ محب پور کی جا نب سے وراثتی جا ئیداد کے حصول،محمد اسلم مو ضع شوالہ انتقا ل اندارج زرعی جا ئیداد،محمد سلیم سکنہ خو شاب سر کار ی جگہ واگزار کرانے،عمران حیدر سکنہ پدھراڑ ذاتی زرعی رقبہ سے قبضہ چھڑ وانے،محمد نا صر سکنہ چک نمبر 53ایم بی واگزار کروائے جا نے سر کا ری اراضی،محمد وارث سکنہ چک نمبر 53 ایم بی کے رقبہ کے حقو ق ملکیت کا حصول اور دیگر متفرق اور متعدد درخو استیں پیش کی گئیں۔

ڈپٹی کمشنر نے تما م سائلین کی درخو استوں پر عملدرآمد کر تے ہو ئے متعلقہ ریو نیو افسران،حلقہ گرداور وغیرہ کو ان کے فوری ازالہ کے احکا مات صادر کئے گئے۔

اس موقع پر ایڈ یشنل ڈ پٹی کمشنر (ریو نیو) نو ید احمد،اسسٹنٹ کمشنر خو شاب کا مران اشر ف،اے ڈی ایل آ ر الفت ناہید،تحصیلدا ر،ریو نیو عملہ اور کثیر تعداد میں سائلین  موجودتھے۔

سورس:وی این ایس، خوشاب