وزیر مملکت اطلاعات  فرخ حبیب  کی وزیر مملکت   ملک عامر ڈوگر  کے گھر آمد، والدہ کی وفات پر   اظہار تعزیت

28

 

ملتان،2جنوری  (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب ،وزیر مملکت سیاسی امور ملک عامر ڈوگر سے اظہار تعزیت کے لئے ان کے گھر گئے۔ فرخ حبیب نے ملک عامر ڈوگر کی والدہ کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کیا۔ وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ ملک عامر ڈوگر کی والدہ گزشتہ دنوں انتقال کر گئی تھیں۔

سورس:وی این ایس، ملتان