جلالپورپیروالا؛ ریسکیو 1122 کی عوامی خدمات کا اعتراف، ڈاکوؤں نے ریسکیور سے لوٹی رقم واپس کر دی

42

 جلالپورپیروالا،05 مارچ(اے پی پی ): جلال پورپیروالہ میں ڈاکوؤں کی رحم دلی ،ریسکیو 1122کی عوامی خدمات کا اعتراف ،ڈیوٹی سرانجام دے کر گھر واپس آنے والے ریسکیو اہلکار سے لوٹی ہوئی رقم اور موٹر سائیکل واپس کردی اور معافی بھی مانگ لی ۔

کٹھور سنگدل لوٹ مار کرنے اور ضرورت پڑنے پر کسی کی بھی جان لے لینے والے ڈاکوؤں نے بھی ریسکیو 1122 کی عوامی خدمات کا اعتراف کرلیا ،ڈیوٹی دیکر گھر واپس آنے والے  ریسکیو اہلکار محمد خلیل سے 3 مسلح ڈاکوؤں نے راستے میں گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل اور 20ہزار روپے نقدی چھین لیے تھے اور گالیاں بھی دی تھیں لیکن رحم کی اپیل اور تعارف کروانے پر ڈکیتوں کے ایک ساتھی نے کہا کہ یہ لوگوں کی جان بچانے والے اور محسن ہیں انہیں لوٹنا سخت زیادتی ہوگی جس کا اس کے دیگر ڈاکو ساتھیوں نے بھی اعتراف کیا اور موٹر سائیکل و نقدی رقم واپس دیکر معافی بھی مانگی اور ریسکیو اہلکار کو محمد خلیل کو بحفاظت واپس گھر کو روانہ کردیا ۔

سورس؛وی این ایس، جلالپور پیروالا