صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کی محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں عالمی بنک کے وفدسے اہم ملاقات

35

لاہور،01مارچ ( اے پی پی ) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں عالمی بنک کے وفدسے اہم ملاقات کی ۔سیکرٹری صحت عمران سکندربلوچ،سپیشل سیکرٹریزڈاکٹرآصف طفیل اورڈاکٹرفرخ نوید،ڈی جی ہیلتھ سروسزڈاکٹرہارون جہانگیر اورڈاکٹرنعیم مجیدبھی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکے ہمراہ تھے۔عالمی بنک کے وفدمیں مانوبھٹرائی،بشری عالم اورشازہ خان شامل تھیں۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشداور عالمی بنک کے وفدکے درمیان پنجاب میں خاندانی منصوبہ بندی کیلئے اقدامات پرتبادلہ خیال ہوا سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرعمران سکندربلوچ نے ملاقات کے دوران محکمہ کی جانب سے خاندانی منصوبہ بندی کیلئے اقدامات پرروشنی ڈالی۔عالمی بنک کے وفدنے پنجاب میں خاندانی منصوبہ بندی کے حوالہ سے محکمہ صحت کی کاوشوں کو سراہا۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت صوبہ میں خاندانی منصوبہ بندی کیلئے بنیادی اقدامات اٹھارہاہےپنجاب میں ہیومن کیپیٹل انوسٹمنٹ پراجیکٹ کا آغازکیاجارہاہے خاندانی منصوبہ بندی کیلئے تمام سٹیک ہولڈرزکو اپناکرداراداکرناہوگا۔انہوں نے کہا کہ       پنجاب میں خاندانی منصوبہ بندی کیلئے عالمی بنک کی کاوشوں کو سراہتے ہیں پنجاب میں خاندانی منصوبہ بندی کیلئے آئی آرایم این سی ایچ پروگرام کے تحت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں           ہیومن کیپیٹل انوسٹمنٹ پراجیکٹ کے تحت گیارہ اضلاع کے سرکاری ہسپتالوں میں ہرپیداہونے والے بچے کی ماں کواگلے دوسال تک ہروزٹ پر ایک ہزارروپے دئیے جائیں گے          کسی بھی ملک کی ترقی کاانحصارآبادی کے تناسب پرہوتاہے      سرکاری ہسپتالوں میں ڈیلیوری کیلئے آنے والی ہر ماں کی کونسلنگ انتہائی ضروری ہے۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ دوسرے بچے میں مناسب وقفہ ہی ماں اور بچہ کی صحت کو یقینی بناسکتاہے سرکاری ہسپتالوں میں ڈیلیوری کیلئے آنے والی ہر ماں کی کونسلنگ کیلئے ڈاکٹرزکو انسینٹی وائزکررہے ہیں    پنجاب میں ماں اور بچہ کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے دس اسٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈچائلڈ ہسپتال بنائے جارہے ہیں وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں خاندانی منصوبہ بندی کو کامیاب بنانے کیلئے ترجیحات میں تبدیلی انتہائی اہم ہے۔