رکن صوبائی اسمبلی خواجہ سلمان رفیق، رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر اور سیکرٹری صحت علی جان خان کی زیر صدارت مقامی ہوٹل میں انتہائی اہم سی ای اوز کانفرنس کا انعقاد

1

لاہور 20 مئی ( اے پی پی ): رکن صوبائی اسمبلی خواجہ سلمان رفیق، رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر اور سیکرٹری صحت علی جان خان کی زیر صدارت مقامی ہوٹل میں انتہائی اہم سی ای اوز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔  سی ای اوزکانفرنس میں سپیشل سیکرٹری صالحہ سعید، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرعاصم الطاف، ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ہارون جہانگیر، نسیم صادق، تمام سی ای اوز، ایم ایس اور مختلف سرکاری ٹیچنگ اداروں کے پرنسپل حضرات نے شرکت کی۔       سیکرٹری صحت علی جان خان نے تمام سی ای اوزکی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ سیکرٹری صحت علی جان خان نے اجلاس کے دوران صوبہ بھر میں ورٹیکل پروگرامز، کورونا اور ڈینگی کی صورتحال سمیت حالیہ اور مستقبل کے منصوبوں کا بھی جائزہ لیا۔اجلاس کے دوران ٹی بی، ہیپاٹائیٹس سمیت تمام پروگرامز کی کارکردگی آنے پرسراہاگیا۔رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیرنے اجلاس سے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کے ویژن کے مطابق پنجاب کی عوام کی خدمت کریں گے پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے حالات بدلیں گے اور پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے حالات کاجائزہ لینے کیلئے جلددورے کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری ہسپتالوں کے ایم ایس حضرات خدمت خلق کے تحت مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے آسانیاں پیداکریں۔تیس مختلف تحصیل ہیڈکوارٹرزہسپتالوں میں سٹی سکین مشینوں کی سہولت فراہم کی جائے گی عوامی وسیع ترمفادمیں ہیلتھ کونسلزکودوبارہ فعال کیاجائے گا۔ پنجاب کی عوام کو بین الاقوامی سطح پریکساں طورپر طبی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کریں گے تمام سی ای اوز ہیٹ ویو کے حوالہ سے اقدامات اٹھائیں۔سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کابہترعلاج معالجہ اولین ترجیح ہے۔