پاکپتن، 24 مئی(اے پی پی):سابق صوبائی وزیر میاں عطا محمد خان مانیکا کے فرزند مسلم لیگ نون پی پی 191 کے ٹکٹ ہولڈر میاں محمد حیات خان مانیکا نے اپنی رہائش گاہ چک نورمحمد میں پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کی طرف سے مریم نواز شریف کے متعلق گھٹیا زبان درازی کی شدید مذمت کی ہے ۔انہوں نے کہا عمران نیازی نے پاکستان کی سیاست میں گالم گلوچ کی سیاست کی بنیاد رکھی ہے، مریم نواز شریف کے متعلق زبان درازی سے لوگوں کی دل آزاری ہوئی ہے ،اور کہا پوری قوم عمران خان کے اس بیان کی مذمت کرتی ہے مریم نواز ہماری بہن اور بیٹی ہے ایسی گھٹیا زبان برداشت نہیں کی جائے گی ۔
میاں محمد حیات خان مانیکا نے مزید کہا پی پی 191 کے 2018 کے الیکشن میں ان کی جیت کو شکست میں تبدیل کیا گیا، پی پی 191۔کا ٹکٹ ان کو ہی ملے گا اور کہا اعلیٰٰ قیادت انہیں گرین سگنل بھی چکی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں میاں محمد حیات خان مانیکا نے بتایا سابق و فاقی پارلیمانی سیکرٹری دفاع سردار منصب علی ڈوگر پرانے مسلم لیگی اور مسلم لیگ نون کا اثاثہ ہے اب یہ فیصلہ انہوں نے خود کرنا ہے کے وہ قومی اسمبلی کا الیکشن لڑتے ہیں یا صوبائی اسمبلی کا۔
انہوں نے مسلم لیگ نون کے سینیئر رہنما رانا احمد علی آرائیں کی ناگہانی وفات کو ایک بڑا سا نحہ قرار دیا اور کہا مقامی مسلم لیگ نون اپنے بہترین قائد سے محروم ہو گئی ہے۔











