ملتان 28 مئی (اے پی پی ):کمشنر عامر خٹک کا کارڈیالوجی توسیعی بلاک پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے ہنگامی دورہ کیا کمشنر عامر خٹک کا کارڈیالوجی توسیعی بلاک کی تکمیل میں تاخیر پر کنٹریکٹر کی سرزنش کی اور کہا کہ کام میں تاخیری حربے استعمال کرنے والے کنٹریکٹر کو بلیک لسٹ کرنے کی وارننگ دی اور متعلقہ محکموں کے افسران، کنٹریکٹرز اتوار کے روز توسیعی بلاک میں طلب کیا عامر خٹک نے کہا کہ ڈویژن بھر میں صحت کے میگا منصوبوں کی جلد تکمیل بارے کوشاں ہیں اور کہا عوام کو صحت کی سہولیات کی سہل فراہمی کیلئے عملی اقدامات کیے جارہے اور کہا صحت کے شعبے میں بہتری پر وزیراعلی پنجاب کا خاص فوکس ہے اور انہوں نے کہا کہ منصوبوں کی تکمیل میں کوالٹی پر سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا کمشنر نے کہا کہ مقرر وقت میں سکیموں کی تکمیل سے عوام کے ٹیکس کا پیسہ بچایا جائے کمشنر آفس کی جانب سے منصوبوں کی تکمیل کیلئے مکمل معاونت فراہم کی جارہی ہے اور کہا منصوبوں کی تکمیل میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ سے فوری آگاہ کریں اور بریفنگ میں بتایا گیا کہ 3 ارب روپے کی لاگت سے کارڈیالوجی ہسپتال توسیعی پر کام جاری ہے اور توسیعی بلاک کی تعمیر سے ہسپتال میں 208 بیڈز کا اضافہ ہوگا اور کہا پرانے بلاک میں 279 بیڈز فعال،ڈاکٹروں، نرسوں کا رہائشی بلاک بھی زیر تعمیر ہے۔











