کوئٹہ؛ بین المذاہب ہم آہنگی ادارہ برائے انسانی حقوق کی زیر اہتمام  پاک فوج تجھے سلام، پاک فوج زندہ باد عظیم الشان ریلی نکالی گئی

16

کوئٹہ،28مئی  (اے پی پی):ہمارا اعلان پرامن پاکستان، بین المذاہب ہم آہنگی ادارہ برائے انسانی حقوق کے مرکزی چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت  کی ہدایت پر ہفتہ کو یہاں  پاک فوج تجھے سلام، پاک فوج زندہ باد عظیم الشان ریلی نکالی گئی،ریلی کی قیادت   صوبہ بلوچستان لیڈیز ونگ کی صدر صائمہ عرفان اور مرکزی نائب صدر امداد علی چانڈیو نے کی۔

 ہمارا اعلان پر امن پاکستان بلوچستان کی صدر صائمہ عرفان نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کو ایک واضح پیغام دینا چاہتے ہیں، ہمارا بچہ بچہ پاک فوج کے ساتھ ہے، ہمیں اپنی افواج پاک آرمی اور پاکستان کے تمام اداروں، رینجرز، پولیس،  آئی ایس  آئی اور اپنے تمام اداروں  پر فخر ہے، اللہ ان کو سلامت رکھے، ہم شانہ بشانہ اپنی پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا اعلان پر امن پاکستان کوئٹہ بلوچستان کے تمام ذمہ داران ہر مظلوم کی آواز بنیں گے اور بے سہاروں کا سہارا بنیں گے ہم سے جتنا ہو سکا غریبوں، مسکینوں اور مظلوموں کی مدد کریں گے۔

 اس موقع پر لیڈیز ونگ حنا الیس،  سندس  سنیل نسرین رشید صنوبر سہیل ثناور مسیح سیسیلیا ایم نور شمائلہ ، اعجاز رومیو،  سید عرفان، ندیم اکبر کاکڑ اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ شرکاء نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے گئے پاک فوج زندہ باد جیوے جیوے پاکستان پاکستان زندہ باد پاکستان پائندہ باد۔