بڑھتی ہوئی عالمی قیمتوں کے باوجود 7 کروڑ غریب عوام کو ریلیف فراہم کیاجارہا ہے: وزیر اعظم شہباز شریف

34

اسلام آباد ، 21 جون (اے پی پی ): وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی عالمی قیمتوں کے باوجود 7 کروڑ غریب عوام کو ریلیف فراہم کیاجارہا ہے۔

منگل کو یہاں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ کیے گئےمعاہدے کی پاسداری نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی ناقص معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو بڑے معاشی چیلنجزکا سامنا رہا۔