مسلم لیگ ن نے ہمیشہ مشکل حالات میں پاکستان کی خدمت کی ہے ؛ لیگی رہنما  عظمیٰ بخاری

6

لاہور ،04 جون  (اے پی پی): مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما عظمی بخاری نے کہا ہے کہ   مسلم لیگ ن نے ہمیشہ مشکل حالات میں پاکستان کی خدمت کی ہے۔

ہفتہ  کو  یہاں  پریس کانفرنس  سے خطاب میں  عظمی بخاری نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت اس گناہ پر قصور وار ہے جو کیا ہی نہیں، معاشی دہشت گردی اس وقت ملک کو بھگتنی پڑ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیٹرول پر دس روپے کا ریلیف عوام کو سو روپے کا بھگتنا پڑ رہاہے،سیاسی جوکر آوازیں کس رہے ہیں، اپنا چار سال کے بجائے چار ہفتے کی حکومت سے جواب طلب کررہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما عظمی بخاری نے کہا کہ عمران خان نے  اپنے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہوتے دیکھتے وقت پاکستان کو سری لنکا بنانے کےلئے پلان بنایا تاہم مسلم لیگ ن نے ہمیشہ مشکل حالات میں پاکستان کی خدمت کی۔انہوں نے کہا کہ اپنی سیاست بچانے کےلئے پاکستان کو عمران خان کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔