ایف آئی اے سمیت تمام ادارے وزیراعظم  کے تابع ، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب پھر  بھی  کوئی ریلیف نہیں مانگ رہے: عظمیٰ بخاری

5

لاہور ،04 جون  (اے پی پی): مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما عظمی بخاری نے کہا ہے کہ    ایف آئی اے سمیت تمام ادارے وزیراعظم  کے تابع ہونے کے باوجود وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کوئی ریلیف نہیں مانگ رہے  ہیں ۔

ہفتہ  کو  یہاں  پریس  کانفرنس  سے   خطاب میں  مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما عظمی بخاری  نے کہا کہ  شہبازشریف کو  چار سال سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، دو سال جیل میں رکھنے کے بعد اب بطور وزیراعظم پاکستان اوروزیر اعلی پنجاب  عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں ،ایف آئی اے سمیت تمام ادارے وزیراعظم کے تابع ہیں پھر بھی وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب ریلیف نہیں مانگ رہے ہیں ۔