وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے اپیل کرتا ہوں کہ پوری دنیا میں اس معاملہ پر آواز اٹھائی جائے، وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی بھارت میں توہین رسالت کے معاملہ پر قومی اسمبلی میں بحث

15

اسلام آباد۔13جون  (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے  بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی رکن کی جانب سے نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی کے خلاف پیر کوقومی اسمبلی میں بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے اپیل کرتا ہوں کہ پوری دنیا میں اس معاملہ پر آواز اٹھائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  بھارت انتہا پسند ملک بن چکا ہے جہاں اقلیتوں کی زندگی اجیرن کر دی گئی ہے۔