لاہور،1جون (اے پی پی):صوبائی وزیر عطا تارڑ نے بدھ کو یہاں کابینہ اجلاس کےبعد پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ پنجاب کابینہ نے قومی مفاد میں خیبرپختونخوا کے لیے مناسب قیمت پر گندم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونحوا حکومت نے گندم فراہمی کے لئے پنجاب حکومت کو 2 خط لکھے ہیں کیونکہ کے پی کے حکومت گندم کا ہدف حاصل نہیں کر سکی اس لئے وزیر اعلی پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب کے پی کے عوام کو مناسب نرخوں پر گندم کی فراہمی کرے گا اور قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب حکومت نے کے پی کے حکومت کے ساتھ ایم او یو پر سائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔











