لاہور،1جون (اے پی پی):صوبائی وزیر عطا تارڑ نے بدھ کو یہاں کابینہ اجلاس کیبعد پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں 10 کلو آٹا سبسڈی کے بعد 490 روپے میں دستیاب ہے۔انہوں نے کہا کہ قلت کے باوجود گندم خریداری کے 50 لاکھ ٹن کے ہدف کو حاصل کرنے پر وزیر اعلی پنجاب نے انتظامیہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا کیونکہ فوڈ سیکورٹی کے مسائل کے باوجود انتظامیہ نے شب و روز کی محنت کے بعد اس ٹارگٹ کو حاصل کیا ۔











