شہری حدود میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کیخلاف دفعہ 144 نافذ

4

ملتان، 05،جولائی(اے پی پی):شہری حدود میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کیخلاف دفعہ 144 نافذ،ضلعی انتظامیہ نے  شہر کے مختلف علاقوں میں قائم مویشی منڈیوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے۔  اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود کی سربراہی میں درجنوں جانور ضبط کرلئے گئے ہیں اور انہیں  شہر سے باہر سرکاری منڈیوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

 ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مویشی منڈیوں میں مثالی سہولیات فراہم کی گئی ہیں اور کہا منڈیوں میں جانوروں کو قرنطینہ اور ویکسینیشن یقینی بنائی گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ شہر سے منڈیوں تک بلامعاوضہ شٹل سروس چلائی جائے گی، جانوروں کی سکریننگ کیلئے داخلی راستوں پر سخت ناکہ بندی جاری ہے اور کہامویشی منڈیوں کی صفائی کیلئے اضافی سٹاف متعین کیا گیا ہے۔