مولانا غیاث اور جلیل شرقپوری کے پاس موقع ہے کہ پارٹی میں واپس آجائیں، عزت و احترام سے پیش آئیں گے؛ صوبائی وزیر عطا تارڑ

28

لاہور،23جولائی  (اے پی پی): صوبائی وزیر داخلہ پنجاب عطا تارڑ نے  ہفتہ کو ماڈل ٹائون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے  کہ مولانا غیاث اور جلیل شرقپوری صاحب آپ واپس آجائیں، عزت و احترام سے پیش آئیں گے ،ورنہ ہم آپ کے گھروں کے پاس عمران خان کے طریقے جیسے احتجاج کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا غیاث کی اسٹریا ویانا میں لوکیشن آئی ہے، انہوں نے کہا کہ فرح گوگی کو چاہیے کہ وہ واپس آ کر کرپشن کے حوالے سے اینٹی کرپشن ،ایف آئی اے اور نیب کا سامنا کرے اور لوٹی ہوئی دولت کا حساب دے ۔