وفاقی وزیر تعلیم کا فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کا دورہ، ڈیٹا سینٹر کا افتتاح

6

اسلام آباد،6جولائی  (اے پی پی):وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے بدھ کو یہاں فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کا دورہ   کیا  ہے جہاں انہوں نے وفاقی تعلیمی بورڈ میں ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کیا۔

اس سلسلے میں  چیئرمین وفاقی تعلیمی بورڈ قیصر عالم نے وفاقی وزیر تعلیم کو بریفنگ دی ۔

اس موقع پر وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ فیڈرل بورڈ اہم خدمات سرانجام دے رہا ہے جس پر مبارکباد کا مستحق ہے ،اسسمنٹ کا سسٹم بہت اچھا ہے ،طالب علموں میں رٹہ کا نظام اب ختم ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امتحانات کا نظام پہلے سے بہت بہتر کر دیا گیا ہے جس پر ادارے کی کاوشیں قابل تعریف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امتحانات کے سلسلے کو ڈیجیٹلائز کرنے سے شفافیت میں اضافہ ہو گا  جبکہ تعلیم کے شعبے کی ترقی اولین ترجیح ہے ۔

 اس کے علاوہ وفاقی وزیر تعلیم نے فیڈرل بورڈ میں پودا لگا کر شجر کاری کا افتتاح بھی کیا۔