گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سےوزیر اعظم کی مشیر برائے سیاسی امور رومینہ خورشید عالم کی ملاقات

4

 

لاہور،05 جولائی(اے پی پی): گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے وزیر اعظم کی مشیر برائے  سیاسی امور رومینہ خورشید عالم نے  وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ کنوینئر نیشنل پارلیمنٹری ٹاسک فورس ایس ڈی جی رومینہ خورشید عالم نے گورنر پنجاب کو اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف (سسٹین ایبل گولز ) SGD سیکریٹریٹ کی تکمیل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور گورنر پنجاب سے یونیورسٹیوں میں SDG کو سلیبس کا حصہ بنانے کی درخواست بھی کی۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹیوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سےکنسورشیم بنانے جا رہے ہیں جس سےطلباء   وطالبات کو آگاہی دی جائے گی۔ایس ڈی جی کے اہداف انسانیت کی بہتری کیلئے ترتیب دیئے گئے ہیں اور کہا کہ تمام اداروں کا فرض ہے کہ اس میں اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ موسمیاتی تبدیلی، غربت کے خاتمے اور دیگر مسائل کے حل کیلئے ہماری خدمات ہمہ وقت موجود ہیں۔اس حوالے سے نازیہ موہل (ڈپٹی سیکرٹری کوآرڈینیشن) کو گورنر ہاؤس  کی طرف سے فوکل پرسن مقرر کیا گیا-