اوکاڑہ؛ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملک عباس ذوالقرنین کی زیر صدارت انسداد ڈینگی جائزہ اجلاس  

1

اوکاڑہ،06اگست(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملک عباس ذوالقرنین کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کا  جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں  محکمہ صحت کی طرف سے موسم برسات میں ڈینگی سے بچاؤ کے سلسلہ میں کئے گئے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ محمد اقبال نے بتایا کہ ضلع میں پانچ سو سے زائدہاٹ سپاٹس کی نگرانی کا عمل جا رہی ہے اور ضلع میں ویکٹر سرویلنس کا کام کرنےو الی 1088ٹیمیں مصروف عمل ہیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملک عباس ذوالقرنین نے کہا کہ محکمہ صحت عوام کو   ڈینگی سے بچاؤ کے سلسلہ میں طے شدہ ایس او پیز سے متعلق آگاہی پر مبنی  پوسٹرز اور ہینڈ بل کی تقسیم کے ساتھ ان کو گھروں میں کھڑا رہنےبوالے پانی کی فوری نکاسی کی ہدایت کریں کیونکہ احتیاطی تدابیر سے متعلق آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس سلسلہ میں ہرشخص اپنا کردار ادا کرے۔

اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اختر مہار،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سجاد گیلانی،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ساؤتھ سٹی ڈاکٹر ذوالفقار حیدر، سی ڈی سی آفیسر اصغر علی سمیت  تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔