خیرپور؛ مرکزی جلوس انجمن حیدری سے برآمد،سخت حفاظتی انتظامات

11

خیرپور،09اگست(اے پی پی): یوم عاشورہ کے دن مرکزی جلوس انجمن حیدری سے  برآمد ہوا ، جلوس میں شہر کی دیگر امام بارگاہوں سے نکلنے والے جلوس بھی شامل ہو ئے ۔ جلوس میں تعزیہ علم پاک اور ذوالجناح بھی شامل تھے ۔جلوس کے دوران سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے، رینجرز پولیس کے اہلکاروں کی بڑی تعداد حفاظتی انتظامات پر مامور تھی، داخلی و خارجی راستوں پر سختی سے تلاشی لی جا رہی تھی، مردوں کے علاوہ لیڈیز پولیس بھی موجود تھی ۔

جلوس اپنے مقررہ راستوں کچہری روڈ، مال روڈ، سوک سینٹر، چھتری چوک، پنجگلہ چوک، شاہی بازار سے ہوتا ہوا  کربلا انجمن حیدری میں اختتام پذیر ہوا  ، جلوس کی نگرانی خفیہ کیمروں سے کی جا رہی تھی۔ وینگ کمانڈر رینجرز  اور ایس ایس پی نے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔

مختلف مقامات پر علماء کرام نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت امام حسینؓ نے قربانی دے کر اپنے نانا کے دین کو بچایا۔

دیگر شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میدان کربلا میں اسلام کی خاطر حضرت امام حسینؓ انکے خاندان اور جاں نثاروں نے اللہ کی رضا کے لیے اور اسکی خوشنودی کے لئے قربانی دے کر سچائی کو ثابت کیا۔