عرب ممالک نے جس طرح پاکستان کی طرف تعاون کا ہاتھ بڑھایا ہے ان کے مشکور ہیں ؛ حافظ محمد طاہر اشرفی

15

لاہور، 26 اگست ( اے پی پی ):  وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین الامذاہب وہم آہنگی و مشرق وسطی اور چیئر مین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ عرب ممالک نے جس طرح پاکستان کی طرف تعاون کا ہاتھ بڑھایا ہے ان کے مشکور ہیں۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روزجامع مسجدبحریہ ٹائون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔حافظ محمد طاہر اشرفی نے کہا کہ قطر حکومت نے   پاکستان میں دو سے تین ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔انہوں  نے کہا کہ سعودی عرب سمیت تمام مسلم ممالک نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور ہم امید کرتے ہیں وہ اب بھی سیلاب متاثرین کی بھرپور امداد کریں گے۔