چھٹا جشن آزادی کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر, فائنل میچ میں المہرکلب کامیاب

16

اٹک(اے پی پی)چھٹا جشن آزادی کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا، فائنل میچ المہر کلب کالو کلاں اور ناصر الیون حضرو کے درمیان کھیلا گیا جو المہر کلب نے آسانی سے جیت لیا، ہر سال 14اگست کو جشن آزادی ٹورنامنٹ کا انعقاد ہانگ کانگ میں مقیم ملاں کلاں کی ممتاز سماجی شخصیت حاجی تجرب حسین کی زیر سرستی کیا جاتا ہے۔ فائنل میچ کے مہمانان خصوصی معروف سیاسی و سماجی شخصیت خان احسن خان آف غورغشتی، نامور صحافی و چیف ایگزیکٹو چھچھ نیوز نیٹ ورک نثار علی خان اورسابق چیئرمین یو نین کونسل ہارون قیصر خان تھے جبکہ دیگر معزز مہمانوں میں حاجی سلیم، نمبردار ملک رفاقت حسین اعوان، حاجی شیراز خان شامل تھے جن کا گراؤنڈ پہنچنے پر ٹورنامنٹ کمیٹی اور کھلاڑیوں نے بھر پور استقبال کیا۔

 ٹورنامنٹ میں 12ٹیموں نے حصہ لیا جس میں المہر کلب کالو کلاں اور ناصر الیون فائنل تک پہنچیں، مہمان خصوصی نثار علی خان، قیصر خان نے ملک رفاقت حسین، غالب حسین، ملک واصب،ملک عاقل اور حاجی شیراز کے ہمراہ رنر اپ اور ونر ٹیموں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے، حاجی تجرب حسین کی جانب سے ونر ٹیم کو 30ہزار روپے جبکہ رنر اپ ٹیم کو 15ہزار روپے کیش انعام سے بھی نوازا گیا جبکہ ٹورنامنٹ کے تمام اخراجات بھی تجرب حسین نے اپنی جیب سے ادا کئے۔

 ملا کلاں ویلفیئر سوسائٹی کے پلیٹ فارم سے حاجی تجرب حسین،  اور انکی ٹیم  گاؤں میں بچوں اور بچیوں کی تعلیم، مساکین کی کفالت، روشن و صاف ستھرا، اور روشن ملا کلاں، سمیت کئی فلاحی منصوبوں پر کام کررہے ہیں جبکہ اسکے ساتھ کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لئے بھی کام کر رہے ہیں ، تقریب سے احسن خان، نثار علی خان، قیصر خان اور حاجی سلیم نے خطاب کرتے ہوئے حاجی  تجرب حسین کی فلاحی خدمات کو سراہا اور انہیں بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔