کرکٹ کے شائقین کیلئے بڑی خبر، ٹی ٹونٹی ایشیا کپ 2022ء کا شیڈول جاری، پاک بھارت ٹاکرا 28 اگست کو ہوگا

14

اسلام آباد،03 اگست ( اےپی پی): کرکٹ کے شائقین کیلئے بڑی خبر، ٹی ٹونٹی ایشیا کپ 2022ء کا شیڈول جاری، پاک بھارت ٹاکرا 28 اگست کو ہوگا۔ ٹورنامنٹ 27 اگست سے 11 ستمبر تک سری لنکا کی میزبانی میں متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائیگا۔  پاکستان اپنا پہلا میچ 28 اگست کو بھارت جبکہ دوسرا میچ 2ستمبر کو شارجہ میں کھیلے گا۔   پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایشیاء کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔  نسیم شاہ، محمد نواز کو سکواڈ میں شامل کیا گیا۔ حسن علی، آصف آفریدی، زاہد محمود سکواڈ کا حصہ نہیں۔ بابر اعظم (کپتان), شاداب خان (نائب کپتان)، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونئیر، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شاہ نواز دہانی، عثمان قادر سکواڈ میں شامل ہیں۔ایشیا ٹی ٹونٹی کپ کیلئے 5 ٹیمز پاکستان ، بھارت، سری لنکا، افغانستان اور بنگلہ دیش نے براہ راست کوالیفائی کیا

جبکہ متحدہ عرب امارات ، کویت، سنگاپور اور ہانگ کانگ میں سے ایک ٹیم کوالیفائنگ راؤنڈ کے بعد شامل ہوگی۔ بھارت اب تک 7 بار ایشیاء کپ اپنے نام کر چکا ہے۔ سری لنکا 5 اور پاکستان 2مرتبہ ایشیاء کپ چیمپئین رہ چکا ہے۔