یوم عاشور کے موقع پر اوکاڑہ میں 38 اہم مجالس و جلوسوں پر150 سے زائد ریسکیورز تعینات ہیں، ظفر اقبال

2

اوکاڑہ،09اگست (اے پی پی)ضلع اوکاڑہ میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کی زیرنگرانی 150سے زائد ریسکیورز  تعینات ہیں۔ڈسٹرکٹ اوکاڑہ میں مجالس کو خصوصی میڈیکل کور دیا ہے۔ترجمان ریسکیو1122کے مطابق10محرم الحرام یوم عاشور پرڈسٹرکٹ اوکاڑہ میں 38 اہم مجالس و جلوسوں پر ریسکیورز تعینات کئے گئے ہیں۔عزاداروں کو فوری ریسکیو سروسز مہیا کرنے کےلئے مختلف مقامات پر ایمبولینسز، موٹر بائیک ایمبولینسز، فائر وہیکلز تعینات ہیں ۔موبائل سگنلز کی عدم دستیابی پر لینڈ لائن یا موبائل ایپ سے بھی 1122 ڈائل کیا جا سکتا ہے۔