دیپالپور ؛ یوم عاشورہ کامرکزی جلوس ڈیرہ سید روشن شاہ سے برآمد، تین سو سے زائد پولیس اہلکار تعینات

4

دیپالپور، 09 اگست(اے پی پی):ملک کے دیگر علاقوں کی طرح دیپالپور میں بھی سید الشہداء نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ سلام اور انکے رفقائے کاروں کی عظیم اور لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس ڈیرہ سید روشن شاہ سے برآمد ہوگیا ہےجو اپنے مقررہ روایتی راستوں سے ہوتا ہوا دربار سخی سیدن سائیں پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا ،محکمہ صحت ریسکیو 1122سول ڈیفنس اور میونسپل کمیٹی کا عملہ جلوس کے ہمراہ موجود ہے جو زخمیوں کو طبی امداد فراہمکر رہا ہے سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کر دئیے گئے ہیں۔

 ڈی ایس پی دیپالپور سرکل کی زیر نگرانی تین سو سے زائد پولیس اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں مرکزی روٹ سے متصل تمام چھوٹے باڑے بازاروں کو خاردار تاروں سے بند کر دیا گیا ہے جن پر مسلح سکیورٹی اہلکار تعینات کر دئیے گئے ہیں  اور مختلف چھتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات ہیں اعزاداروںکی جلوس میں شامل ہونے سے پہلے مکمل جامہ تلاشی لی جا رہی ہے ۔مرکزی جلوس نماز مغرب کے بعد اختتام پذیر ہوگا۔