اوکاڑہ،01نومبر(اے پی پی ):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو 1122 اوکاڑہ نے کہا ہے کہ ماہِ اکتوبر میں 2887 ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس کرتے ہوئے 2823افراد کو مدد فراہم کی،490 متاثرین کو موقع پر ابتدائی طبی مدد فراہم کی گئی جبکہ 2333کو ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے ریسکیو1122 سنٹرل اسٹیشن پر منعقدہ ماہانہ کارکردگی کےجائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کیا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ریسکیو 1122 اوکاڑہ کوگزشتہ ماہ کل 14359کالزموصول ہوئی ہیں جس میں 2887 ایمرجنسی کالز ہیں۔ 8885غیر متعلقہ اورمس کالز، 2515 معلوماتی،45رونگ کالزاور 27فیک کالز ہیں۔ ایمرجنسی کال کا تناسب93کالز فی دن ہے۔2887ایمرجنسیز میں 774روڈ ٹریفک حادثات، 1729 میڈیکل، 36آگ لگنے کے واقعات،90کرائم اور258 متفرق قسم کے حادثات شامل ہیں۔ 774روڈ ٹریفک حادثات میں 854افراد متاثر ہوئے جن میں 13 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوئے جبکہ264 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداددی گئی اور 577متاثرین کو طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ آگ لگنے کے 36واقعات ہوئے جن میں 04کمرشل ایریا، 14رہایشی علاقے جبکہ 18 واقعات دیگر ایریا میں پیش آئے۔ آگ لگنے کی وجوہات میں شارٹ سرکٹ(14)، گیس لیکج(02)،نامعلوم (12)، موم بتی(01) اور لاپرواہی(07)شامل ہیں۔ آگ لگنے کے واقعات میں ریسکیو1122 نے بروقت ریسپانس کرتے ہوئے تقریباََ21ملین کی پراپرٹی کو محفوظ کیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ اکتوبر میں پیشنٹ ریفرل سسٹم کے تحت ضلع بھرمیں 462 مریضوں کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے منتقل کیا گیا۔ 218مریضوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتالز منتقل کیا گیا جبکہ244افراد کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے ریسکیو1122 کے تربیت یافتہ عملہ کے زیرِ نگرانی میں دوسرے اضلاع کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔











