نارووال،یکم نومبر ( اے پی پی):حکومت پنجاب کےخصوصی احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنرمحمدشاہ رخ نیازی کی سربراہی میں ضلع کی تینوں تحصیلوں میں ماہانہ ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد،اسسٹنٹ کمشنرشکرگڑھ شیزہ رحمان اور اسسٹنٹ کمشنرظفروال ڈاکٹرارشد وٹونے اپنی اپنی تحصیلوں میں منعقدہ ریونیو کھلی کچہری میں آنے والے سائلین کی شکایات کو سنا اور انہیں موقع پر حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزکی سطح پر تحصیل کمپلیکس میں بھی ریونیو خدمت کچہری کاانعقاد کیا گیا،جہاں پر ڈپٹی کمشنرمحمدشاہ رخ نیازی نےخدمت کچہری میں آنے والے مرد و خواتین کی شکایات کو سنا اور انہیں موقع پر حل کرنے کے لئے ریونیو افسران کو ہدایات جاری کیں۔
ڈپٹی کمشنرنارووال نے اس موقع پرکہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پرماہانہ ریونیو عوامی خدمت کچہریوں کا سلسلہ احسن اندازسے جاری ہےجس کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں،خدمت کچہری میں آنے والے سائلین کی شکایات کاازالہ فوری طورپر ممکن بنایاجارہاہے۔انہوں نے کہا کہ خدمت کچہریوں کے انعقاد کا مقصد شہری و دیہی سطح پر لوگوں کے ریونیو معاملات سمیت ڈومیسائل کا فوری اجراء و دیگر امور کی انجام دہی کو بر وقت یقینی بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماہانہ ریونیوخدمت کے علاوہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں روزانہ کی بنیاد پر اوپن ڈور پالیسی کے تحت بھی اسسٹنٹ کمشنرز آفس اور ڈپٹی کمشنر آفس میں لوگوں کی شکایات کوسناجارہاہے۔
اے ڈی سی آرمحمدخالد،اسسٹنٹ کمشنرذوہیب احمدانجم، انچارج سروس سنٹر، اے,ڈی,ایل،ار،تحصیلدارسلیم بریار،نائب تحصیلدارمحمد ارشد، شہزادانور،محمدافضل شاہدودیگر اس موقع پر موجود تھے۔











