اوکاڑہ؛ پولیس مقابلے کے دوران شہید ہونے والے کانسٹیبل آصف کی نمازجنازہ ادا کردی گئی

4

اوکاڑہ،27نومبر(اےپی پی): تھانہ صدر کی حدود نواحی گاؤں 24 ٹو ایل کے قریب پولیس مقابلے کے دوران شہیدہونے والےکانسٹیبل آصف کی نماز جنازہ طیب سعید شہید پولیس لائن میں ادا کر دی گئی ہے،نماز جنازہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ محمد فرقان بلال سمیت پولیس افسران و اہلکاران نے شرکت کی جبکہ سیاسی، سماجی ،مذہبی اور صحافیوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

اس موقع پرڈی پی اوفرقان بلال نے کہاکہ آصف شہید نے بڑی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہادت کو گلے لگایا ہے،پولیس ڈیپارٹمنٹ کبھی بھی ان کی شہادت کو نہیں بھولے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے شہداء ہمارے ڈیپارٹمنٹ کا فخر ہیں، پولیس شہداء کی قربانیاں رایئگاں نہیں جائیں گی۔