اوکاڑہ؛ کیک کے عالمی دن کے موقع پر کوتھم کالج میں کیک بنانے کے مقابلے کاانعقاد

28

اوکاڑہ،26نومبر(اے پی پی ): کیک کے عالمی  دن  کے موقع پر کوتھم کالج میں کیک بنانےکے مقابلے کااہتمام کیا گیاجس کی مہمان خصوصی معروف سوشل ورکرسابق سینئر نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ تھیں جبکہ مہمان اعزاز جرنلسٹ محمد مظہر رشید چودھری تھے۔

پرنسپل کوتھم کالج محمد عثمان ہادی نے بتایا کہ انٹرنیشنل کیک ڈے کے موقع پرپاکستان بھر میں کوتھم کالج کے سولا کیمپسز میں ہرسال  کیک بنانے کے مقابلے منعقد کیے جاتے ہیں آج اس دن کی مناسبت سےاوکاڑہ میں مقابلے کا اہتمام  کیا گیا ہے جس میں پانچ ٹیموں نے حصہ لیاہے۔

بعد ازاں  کیک بنانے والوں کی رجسٹریشن کی گئی اورمقابلہ میں کوتھم کالج سے فارغ التحصیل طلبہ اور انڈسٹری سے وابستہ مردوخواتین سمیت کالج میں زیر تعلیم طلبہ نے بھی حصہ لیا، مقابلے میں اول آنے والی ٹیم کے لئے پانچ ہزار روپے انعام رکھا گیا اورججز کے فیصلہ کے مطابق کوتھم کالج سے فارغ التحصیل طلبہ کے بنائے کیک کو اول قرار دیا گیا۔

 مہمان خصوصی مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ نے پرنسپل محمد عثمان ہادی ، جرنلسٹ محمد مظہر رشید چودھری کے ہمراہ اول آنے پرنیالش ، طیبہ مظہر اور شکیل کو پانچ ہزار روپے کا انعام دیاجبکہ مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیموں کے پندرہ ممبران کو سرٹیفکیٹس دیے اور کامیابی حاصل کرنے اور مقابلہ میں حصہ لینے والوں کو مبارک باددی۔