بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پاکستانی باکسر محمد شعیب خان نے پروفیشنل اے بی ایف ایشین ٹائٹل فائٹ جیت لی

29

تھائی لینڈ30 نومبر(اے پی پی ): باکسنگ میں تھائی لینڈ سے پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پاکستانی باکسر محمد شعیب خان نے پروفیشنل اے بی ایف ایشین ٹائٹل فائٹ جیت لی تھائی لینڈ میں پاکستانی باکسر محمد شعیب نے انڈونیشین حریف باکسر کو شکست دی اور اس طرح قومی باکسر محمد شعیب خان تمام دس راونڈ میں ناقابل شکست رہے قومی باکسر شیعب خان کے 117 پوائنٹس اور انڈونیشین باکسر کے 57 پوائنٹس رہے کولیسٹ بوائے قومی باکسر محمد شعیب خان کی لگاتار تیسری کامیابی حاصل ہوئی فرزند بلوچستان  قومی باکسر محمد شعیب خان نے اپنی جیت پاکستانی قوم کے نام کر دی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیشہ میرا خواب رہا ہے پوری دنیا میں سبز ہلالی پرچم بلند کروں اور آج خواب کی تکمیل ہوگئی , وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے   باکسر محمد شعیب خان کی تھائی لینڈ میں پروفیشنل اے بی ایف ایشن ٹائٹل فائٹ جیتنے پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کی ہے  قومی باکسر محمد شعیب خان نے  تمام دس راؤنڈر میں ناقابل شکست رہے اور  اپنی فتح پاکستان کے نام کی ہے جس پر تمام پاکستانیوں کو فخر ہے محمد شعیب خان کی یہ فتح اس بات کا ثبوت ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں ٹیلینٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔