سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جلد مکانات کی تعمیر کا سلسلہ شروع کیا جائیگا،ڈاکٹر آصف محمود جاہ

15

کوئٹہ30 نومبر(اے پی پی ): وفاقی ٹیکس محتسب و سرپرست اعلیٰ کسٹم ہیلتھ کیئر سوسائٹی ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور دورے کے دوران وفاقی ٹیکس محتسب نے کوئٹہ  کے علاقے دشت میں متاثرین میں گرم ملبوسات تقسیم کئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر آصف محمود جاہ کا کہنا تھا  کہا کہ کسٹم ہیلتھ کیئر سوسائٹی کی جانب سے سیلاب متاثرین اورسردی کے موسم کو مد نظر رکھتے ہوئے متاثرین کے لئے کمبل لے کر آئے ہیں، اور سیلاب سے متاثرہ  لوگوں میں تقسیم کررہے ہیں ,سیلاب سے  متاثرہ  علاقوں میں جلد مکانات کی تعمیر کا سلسلہ بھی شروع کیا جائیگا۔ وفاقی ٹیکس محتسب نے مزید کہا کہ متاثرہ علاقوں میں دی جانی والی امدادی سامان نارتھ امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے افراد کے تعاون سے دیا  جارہا ہے۔