سیالکوٹ؛ علامہ  اقبال کے 145 یوم پیدائش کے موقع پر کیک کاٹنے کی مرکزی تقریب   اقبال منزل میں منعقد

55

سیالکوٹ،9 نومبر(اے پی پی ):ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام حکیم الامت شاعر مشرق ڈاکٹرسرعلامہ محمد اقبال کے 145 یوم پیدائش کے موقع پر کیک کاٹنے کی مرکزی تقریب علامہ اقبال کی جائے پیدائش اقبال منزل میں منعقد ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی اور رکن صوبائی اسمبلی چودھری احسن سلیم بریار نے کیک کاٹا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد عباس، سی او میونسپل کارپوریشن زبیر وٹو، سی او ضلع کونسل الفت شہزاد، عبدالشکور مرزا ، ریاض حسین  نقوی اور بزم ادب کے صدر شمیم خان لودھی کے علاوہ مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے افراد نے  کثیر تعداد میں شرکت کی۔

 ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی نے اس موقع پر میڈیا کے نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی کا خواب دیکھایا اور خواب کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے خودی کا درس دیا۔انہوں  نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سیالکوٹ نے اقبال شناسی اور ان کے افکار کو اجاگر کرنے کیلئے ہفتہ اقبال منانے کا فیصلہ کیا اور شہریوں کی جانب سے ہفتہ اقبال منانے کے فیصلہ کو زبر دست پذپرائی ملی۔

  بعد ازاں ڈپٹی کمشنر  امام علی الحق قبرستان میں علامہ محمد اقبال کے والدین کے قبروں پر پھولوں کی چادر چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی۔