نوشہرہ ورکاں؛ یوم اقبال کی  مناسبت سے پروفیسر اکرام الحق کیجانب سے کیک کاٹنے کی تقریب منعقد

23

 نوشہرہ ورکاں،09نومبر(اے پی پی ):مفکر پاکستان ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال  کی 145 ویں سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام ریٹائر ڈسٹرکٹ آفیسر محکمہ ایجوکیشن پروفیسر اکرام الحق گوہیر کی رہائش گاہ پر کیا گیا۔پروفیسر اکرام الحق گوہیر ہر سال کیک کاٹنے کی تقریب کے انعقاد کا اعزاز رکھتے ہیں۔

اس موقع پر پروفیسر اکرام الحق گوہیر کا کہنا تھا کہ زندہ قومیں اپنے محسنوں کو کبھی فراموش نہیں کرتیں، علامہ محمداقبال نے اپنی زندگی کے افکار اور نظریات کے مطابق شاعری کرکے تاریخ رقم کی جو مسلمانوں کے ساتھ پوری انسانیت کیلئے سبق آموز ہے۔ آ خر میں علامہ اقبال کے درجات  کی بلندی اورملک وقوم کیلئے خصوصی دعابھی کی گئی۔