ضلعی انتظامیہ و مشترکہ کوششوں سے میرپورخاص کی تقریباً 4 تحصیلوں سے  بارش کے پانی کی نکاسی کی جا چکی ہے  ؛ ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن

16

میرپورخاص،11نومبر(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زین العابدین میمن نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ و مشترکہ کوششوں سے میرپورخاص کی تقریباً 4 تحصیلوں سے  بارش کے پانی کی نکاسی کی جا چکی ہے  جب کے تین تحصیلوں سندھڑی، ڈگڑی، جھڈو کی کچھ  یوسیز میں تاحال پانی کی نکاسی نہیں کی جا سکی ہے ۔

ان خیالات  کا اظہار انہوں نے  یونائیٹیڈ نیشن ہومنٹیرین افیئرس آفیسر  کے ریید سدہت، ہیومنٹیرین افیئرس اوچھا پاکستان حیدر آباد کے لالا نیل امبر اور ڈسٹرکٹ ڈزاسٹر منیجمنٹ کمیٹی کے ممبران کے ہمراہ دربار ہال میں منعقد اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ   نیشنل  وانٹر نیشنل این جی اوز اپنی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ پیش کریں تاکہ ان کو مزید کام کرنے میں آسانی پیدا ہو۔

   بانھ بیلی این جی او کے محمد بخش کپری نے کہا کہ ڈسٹرکٹ میرپورخاص کے تین تحصیلوں میں ابھی تک پانی موجود ہے ،نیشنل اور انٹرنیشنل اداروں کی جانب سے میرپورخاص پر توجہ نہیں دی گئی، ہم یو این اوچھا و دیگر انٹرنیشنل اداروں  سے  مطالبہ کرتے ہیں کے  میرپورخاص کے  سیلاب متاثر افراد  کی مدد کے لیئے آگے آئیں۔

 اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تفصیلی طور پر بتایا  کے تمام تعلقوں میں سے  سب سے زیادہ مسائل  تحصیل سندھڑی کی 5 یوسیز، ٹائون کمیٹی ہنگورنوں یوسی سامارو موری، گرہوڑشریف، اسمائیل کمبھر، سرل  میں درپیش آ رہے ہیں جب کے تحصیل ڈگری اور جھڈو کو صاف ہونے میں کچھ وقت لگے گا، ڈگری اور جھڈو سے چار ڈرین گذر رہے ہیں مگر ان میں سے ایک ہی ڈرین  پانی اٹھا رہا ہے  ۔

انہوں نے کہا کے یوسی روشن آباد، الله بچایو  اور یوسی باکھر  میں  رلیف کے کام مستقل طور پر جاری رکھے جائیں جب کے آپ میں سے  کسی بھی یوسی میں جو بھی  پانی کی نکاسی میں  اپنی خدمات سر انجام دینا چاہیں دے سکتے ہیں    تحصیل ڈگری ٹائون کمیٹی ٹنڈو جان محمد  اور کوٹ غلام محمد میں یو سی ڈیگان کے کچھ حصہ  پانی سے متاثر ہے ان میں پانی کی نکاسی  کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

 ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زین العابدین میمن نے کہا کے  نیشنل یا انٹرنیشنل  این جی اوز جو بھی  چیز تقسیم کریں یا سروی کریں تو  ای ڈی سی ٹو پریم چند سے رابطہ کریں تا کہ آپ کی بہتر رہنمائی ہو اور مستحق لوگوں کو فائدہ حاصل ہو سکے جب کے گورنمینٹ آف سندھ، گورنمنٹ آف پاکستان، پاک آرمی، این ڈی ایم ای و دیگر کی جانب سے میرپورخاص میں جوائینٹ ڈیمیجز انسپیکشن سروے جس میں  ڈیمیجز آف ھائوس، ڈیمیجز آف لائیف، ہیومن اینڈ اینیمل اور فصلوں کے نقصانات کی سروے تقریبن  5 تحصیلوں میں مکمل کیا جا چکا ہے جب کہ کوٹ غلام محمد اور جھڈو جلد  مکمل کیا جائے گا سروے مکمل ہونے کے بعد  اگر کسی کا بھی گھر سروے کے دوران رہ گیا  یا  زمین پانی کی اندر ہے تو وہ  درخواست جمع کرائیں  اگر آپ میں سے کوئی بھی نشاندہی کرے ان مقامات جن  پر سروے کے دوران   کوئی ٹیم نہیں پہنچ  پائی  ان کے لیئے دوبارہ ٹیم بھیج کر سروے کیا جائے گا ۔

ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زین العابدین میمن نے ایک سوال کے جواب میں مزید بتایا کے موجودہ بارشوں میں  ہونے والے نقصانات کے سلسلے میں  بلڈنگ، ہائی ویز، ایگریکلچر و دیگر متعلقہ محکموں کے سیکریٹریز کی جانب سے ان کے اپنے اداروں کو ہدایات جاری کی جا چکی ہیں کے وہ اپنا مینٹینس اینڈ رپیئر (ایم اینڈ آر) پروگرام بنالیں تا کہ ان اداروں کی مرمت کے کام کا اندازہ لگایا جا سکے۔ انہوں نے تمام این جی اوز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کے جن علاقوں میں آپ کی رلیف کاکام مکمل ہو چکا ہے اگر آپ کے پاس فنڈ، میٹیریل دیگر چیزیں موجود ہیں تو آپ ان مقامات پر جائیں  جہاں ان کی ضرورت ہے

یونائیٹیڈ نیشن کے  رییدہ سدہت  نے کہا کے ہماری جانب سے راشن بیگ، ٹینٹ، ہائی جینک کٹس شیلٹر کٹس دیگر چیزیں مہیا کی گئی ہیں جب کے تعمیر نوں میں بھی مکمل  تعاون کیا جائے گا ۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنروں نیشنل، انٹرنیشنل این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی۔