پرائس مجسٹریٹس کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فروخت کو یقینی بنائیں،محمدخالد

13

نارووال، 11 نومبر(ے پی پی):ڈپٹی کمشنر(ریونیو)محمدخالدنے کہا ہے کہ پرائس مجسٹریٹس کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ ضلع کی ریونیو حدود میں مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فروخت کو یقینی بنائیں اور ناجائز منافع خوروں اور ذخیر ہ اندوزوں کے خلاف سخت کاروائی کریں،ناجائز منافع خور کسی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں یہ لوگ نہ صرف قانون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں بلکہ صارفین کی حق تلفی کے بھی مرتکب ہو رہے ہیں،صارفین کے حقوق کا تحفظ انتظامیہ کی پہلی ترجیح ہے اور پرائس مجسٹریٹس اس سلسلہ میں اپنا کردار ادا کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرائس کنٹرول کمیٹی و پرائس مجسٹریٹس کی کا ر کردگی کے جائزہ اجلاس کی صدار ت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں تینوں اسسٹنٹ ذوہیب احمدانجم ،ڈاکٹرارشد وٹو شیزہ رحمان،ڈسٹرکٹ آفیسرانڈسٹریزفوکل پرسن برائے پرائسزذیشان کے علاوہ تمام پرائس مجسٹریٹس اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈسٹر کٹ آفیسر آئی پی ڈبلیو ایم ذیشان نیاز نے پرائس مجسٹریٹس کی کار کردگی،گرانفروشوں کو کیے گئے جرمانے اور فیلڈ میں پرائس مجسٹریٹس کی جانب سے کیے گئے دوروں سے متعلق بریفنگ دی۔

ڈی او انڈسٹریزذیشان نیازنے اے ڈی سی آر کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ رواں ماہ کے دوران یکم نومبرسے 10نومبرتک ضلع بھرمیں پرائس مجسٹریٹس کی طرف سےمجموعی طورپر3ہزار38  انسپیکشنزکی گئیں جن میں482 دوکاندارخلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے جنہیں مجموعی طورپر11لاکھ74ہزارپانچ سوروپے جرمانہ کیاگیاجبکہ9 مقدمات درج کیے گئے اور ایک شخص کوپابندسلاسل کیاگیااور ضلع نارووال ریکنگ کے اعتبار سے تیسرے نمبرپررہا۔