عارف والا،09 نومبر (اے پی پی ):دارالفلاح آرفن سکول کے زیراہتمام یوم ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال کی مناسبت سے تقریب انعقاد پذیر ہوئی جس میں سکول کے یتیم بچوں نے ٹیبلو پیش کیے اور علامہ اقبال کی زندگی اورشاعری پر اظہارخیال کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین مارکیٹ کمیٹی چوہدری ناصر حمیدتھے۔
تقریب سے خطاب میں ادارہ کے سربراہ ڈاکٹر سعیداحمد شیخ نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے محسنوں کوکبھی فراموش نہیں کرتیں، علامہ محمداقبال نے اپنی زندگی کے افکار اور نظریات کے مطابق شاعری کرکے تاریخ رقم کی جومسلمانوں کے ساتھ پوری انسانیت کیلئے سبق آموز ہے۔ آخر میں علامہ اقبال کے درجات بلندی اورملک وقوم کیلئے خصوصی دعابھی کی گئی
یوم اقبال کی مناسبت سے تنظیم الفجر رجسٹرڈ پاکستان کے زیر اہتمام علامہ اقبال لائبریری عارفوالا اور صحافی برادری کی جانب سے میونسپل کمیٹی عارفوالا میں الگ الگ تقریبات انعقاد پذیر ہوئیں۔ علامہ اقبال لائبریری میں منعقد تقریب میں ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف رانا طارق محمود، چلڈرن سپیشلسٹ ڈاکٹر عنصر یوسف جوئیہ کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا۔
تقریب میں ڈسٹرکٹ پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکرٹری ساجد محمود شیخ تنظیم الفجر کے صدر رانا رضوان سید محمود الحسن شاہ علامہ عمر فریدی رانا طارق محمود ڈاکٹر عنصر یوسف جوئیہ ۔سجاد اعجاز قادری و دیگرز نے خطاب کرتے ہوئے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی زندگی کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی۔ تقریب میں سماجی شخصیات اور صحافی برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ صحافی برادری کی جانب سے یوم اقبال پر میونسپل کمیٹی عارفوالا میں کیک بھی کاٹا گیا اور درجات بلندی کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔ تقریب میں ملک محمد شفیق ، چوہدری محمد اجمل، رضا زیدی سمیت صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔











