ملتان ،05 نومبر (اے پی پی ): ضلعی انتظامیہ کا ممنوعہ اور نشہ آور ادویات کی خرید و فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ،ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے ڈرگ انسپکٹرز پر مشتمل ٹاسک فورس تشکیل دے دی ،ممنوعہ و نشہ آور ادویات رکھنے والے ڈرگ سٹورز کو بھاری جرمانے عائد کئے گئے
اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر محمد طاہر کی صدارت میں ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں متعدد کیسز کو عدالت بجھوانے کے احکامات جاری کئے گئے ۔انہوں نے کہا کہ زائد المیعاد اور بغیر گارنٹی ادویات ملنے پر میڈیکل سٹورز فوری سیل کئے جائیں ، ہول سیل ڈرگ ڈیلرز کی سپلائی چین کی بھی کڑی مانیٹرنگ کی جائے۔











