نوشہرہ ورکاں، 12 نومبر (اے پی پی ): وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر خاں کی ہدایت پر کل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی فائنل میچ کے دوران بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے گیپکو ریجن میں مینٹیننس و تعمیراتی کاموں کے تمام پرمٹ کینسل کر دیئے گئے ہیں۔ فیلڈ افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ اس دوران فیڈر انچارج گرڈ اسٹیشنز پر موجود رہیں جبکہ ریجن کے تمام کمپلینٹ سنٹرز میں لائن سٹاف مطلوبہ سامان کے ساتھ مکمل طور پر الرٹ رہے گا اور جہاں کہیں کوئی فالٹ آیا تو اسے فی الفور دُرست کیا جائے گا،تاکہ ہمارے پاکستانی اس میچ سے بھرپور طور پر لطف اندوز ہوں۔











