ڈپٹی کمشنرمحمدشاہ رخ نیازی کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کااجلاس

10

نارووال، 11 نومبر(ے پی پی): ڈپٹی کمشنرمحمدشاہ رخ نیازی کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کااجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنرنارووال کومتعلقہ محکمہ جات کی طرف سے ڈینگی سرویلینس کےحوالے سے بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں محکمہ صحت، زراعت،لائیوسٹاک،ماحولیات،پاپولیشن،ایجوکیشن،ریسکیو1122،سول ڈیفنس ودیگرمحکموں کے افسران نے شرکت کی۔

فوکل پرسن ڈاکٹرمحمدطارق نےڈپٹی کمشنرنارووال کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ رواں ہفتے کے دوران محکمہ صحت کی 414انڈورٹیموں کی طرف سے 65ہزار951 اور 74آوٹ ڈور ٹیموں کی طرف سے13ہزار656ڈینگی ایکٹویزکی گئی اس کے ساتھ ساتھ  1373ہاٹ سپاٹ کوسوفیصدچیک گیا جبکہ گزشتہ ہفتے کے دوران ڈینگی ایس اوپیزپرعمل درآمد کے حوالے  سے متعددافرادکونوٹس جاری کیے گئے اس دوران ڈینگی ایس او پیزکی خلاف ورزی پرمقدمات بھی درج کیے گئے۔