لاہور یکم نومبر ( اے پی پی ): پی اینڈ ڈی کمپلیکس میں صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عبد اللہ خان سنمبل نے کی اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی4ترقیاتی سکیموں کیلئے5 ارب روپے سے زائد فنڈز کی منظوری دی گئی تحصیل روجھان اور تونسہ کے سیلاب سے متاثرہ عوام کی امداد کے لئے ہنگامی سامان کی خریداری کیلئے 1 ارب 45کروڑ 1لاکھ منظور راولپنڈی میں جوڑیاں چکری روڈ کے مقام پر 60بستروں پر مشتمل ہسپتال کے قیام کیلئے 65کروڑ 23لاکھ منظور کیے گئے ۔صوبہ پنجاب کے رورل ہیلتھ سنٹرز پر بستروں اور دیگر آلات کی تبدیلی کیلئے 98کروڑ 24لاکھ منظور ضلع میانوالی میں کالا باغ / شکر درہ روڈ کی اپ گریڈیشن کیلئے 2 ارب 38کروڑ 34لاکھ منظور کئے گئے ۔ سیکرٹری پی اینڈ ڈی ڈاکٹر محمد سہیل انور چوہدری کی شرکت . اجلاس میں ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران شریک ہوئے۔











