اوکاڑہ؛پولیس نے نیو ایئر نائٹ پر فائرنگ کرتے دوافراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا

43

اوکاڑہ،31دسمبر(اے پی پی ):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرفرقان بلال کی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی سرکل چوہدری محمد اشرف کی سربراہی میں ایس ایچ اوتھانہ اے ڈویژن محمد ارسلان اعظم اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان جو کہ نیو ایئر نائٹ پر ہوائی فائرنگ کر رہے تھے کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سے غیر قانونی  اسلحہ برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کیے۔