سکھر،03دسمبر(اے پی پی ): سندھی ثقافت کا دن صوبہ بھرمیں ہر سال دسمبر کے پہلا اتوار کو روایتی جوش و خروش سے منایا جاتا ہے جس میں لوگ سندھی ثقافت کی نمائندگی کرتے ہوئے سندھی ٹوپی ،اجرک اورثقافتی لباس زیب تن کرتے ہیں، مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے مختلف شہروں میں ریلیوں سمیت تقاریب منعقد ہوتی ہیں۔
آدم شاہ ویلفیئر ایسوسی ایشن کیجانب سے قومی ثقافتی دن کی مناسبت سے تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین غلام مصطفی مہر ،وائس چیئرمین ماجد ڈنور، صدر سید علی شاہ، سینئر نائب صدر رئیس قمبر علی جمالی سمیت دیگر مہمان گرامی کا کہنا تھا کہ ثقافتی دن ہر سال کی طرح اس سال بھی بڑے جوش و جزبے کے ساتھ سندھ سمیت پورے پاکستان میں منایا جائیگا، ثقافتی دن ہمارے لیے کسی عید سے کم نہیں ہے اور آدم شاہ ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی ہر سال اس دن کو بھرپور انداز میں منائے گی ۔
اس موقع پر آنے والے تمام معزز مہمانوں کو سندھ کا روائتی تحفہ اجرک ٹوپی سے بھی نوازا گیا۔ثقافتی محفل میں سرپرست اعلی ثاقب اعوان سرپرست اعلی دیدار احمد جتوئی نے خصوصی شرکت کی۔











